ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کھلے دل سے پلوامہ حملے پر ہندوستان کے ڈوزیرپرغور کرے گا: قریشی

پاکستان کھلے دل سے پلوامہ حملے پر ہندوستان کے ڈوزیرپرغور کرے گا: قریشی

Thu, 28 Feb 2019 23:46:46    S.O. News Service

اسلام آباد، 28 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستان نے جمعرات کو کہا کہ وہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے میں جیش محمد کے کردار اور اس کے یہاں اقوام متحدہ کی طرف سے محدود دہشت گرد تنظیم کے کیمپوں کی موجودگی کے بارے میں خاص تفصیلات پر ہندوستان کی طرف سونپے گئے ڈوزیر کا کھلے دل سے اندازہ کرے گا۔ہندوستان نے بدھ کو پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈوزیر سونپا تھا جنہیں پاکستانی فضائیہ کی طرف سے ہندوستانی فوجی اداروں کو نشانہ بنائے جانے پر سخت مزاحمت درج کرانے کے لیے نئی دہلی میں وزارت خارجہ کی طرف سے طلب کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کو بتایا گیا تھا کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ پاکستان اپنے کنٹرول والے علاقے سے ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف فوری اور مستند کارروائی کرے گا۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے پلوامہ حملے پر ڈوزیر ملا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کھلے دل سے ہندوستانی ڈوزیر کا جائزہ لیں گے۔ قریشی نے جیو نیوز کو بتایاکہ کاش ہندوستان نے یہ پہلے بھیجا ہوتا۔محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی طرف سے ڈوزیر کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعدکسی بھی اور تمام قانونی ثبوتوں کی جانچ کی جائے گی۔اس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہندوستان کی طرف سے فراہم قابل اعتماد ثبوت پر کارروائی کرے گا۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان پلوامہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔بیان میں کہا گیاکہ پاکستان دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔


Share: